ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کا پر امن اختتام

سرینگر//جموں و کشمیر میں بدھ کو 31 حلقوں میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔ یہ جاری انتخابی عمل کا ساتواں مرحلہ تھا۔
آج صبح حسب سابق پولنگ سات بجے شروع ہوئی اس کا سلسلہ دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور یہ مرحلہ بھی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ان حلقوں میں کہیں جم کر تو کہیں وسطی درجے کی پولنگ ہوئی۔
جموں و کشمیر کل 280 ڈی ڈی سی انتخابی حلقے ہیں جن میں سے ابھی تک سات مرحلوں میں252 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔
آج وادی کشمیر میں13 جبکہ جموں صوبے میں 18 حلقوں جموں میںووٹ ڈالے گئے۔آج کل ملاکر 298 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے تھے جن میں سے148 کشمیر سے جبکہ 150 امیدوار صوبہ جموں سے چناﺅ لڑ رہے تھے ۔
آج ہوئی پولنگ کیلئے کشمیر میں 1068 جبکہ جموں میں 785 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔