ڈی ڈی سی الیکشن: 11بجے تک22.12فیصد ووٹنگ درج،شوپیان سر فہرست

سرینگر// جموں کشمیر میںضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہفتہ کو پہلے چار گھنٹوں کی پولنگ کے دوران22.12فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے کپوارہ ضلع میں صبح 11بجے تک 13.492فیصد،بانڈی پورہ میں17.874فیصد،بارہمولہ میں12.196فیصد،گاندربل میں23.144فیصد،سرینگر میں 10.641فیصد،بڈگام میں28.472فیصد،پلوامہ میں3.514فیصد،شوپیان میںسب سے زیادہ 29.341 فیصد،کولگام میں14.911فیصد اور اننت ناگ ضلع میں23.462فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جموں صوبہ کے کشتواڑ میںصبح11بجے تک14.436فیصد،ڈوڈہ میں25.181،رام بن میں33.392،ریاسی میں،30346،اُدھمپور میں22.432،کٹھوعہ میں24.262،سانبہ میں36.403،جموں میں29.166،راجوری میں33.178اور پونچھ ضلع میں 32.113فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکارکی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ مراکز کے سامنے رائے دہندگان کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اور ووٹر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے منتظر ہیں ۔