ڈی ڈی سی الیکشن: صبح9بجے تک5.25فیصد ووٹنگ درج، سرینگر میں سب سے زیادہ

سرینگر// جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہفتہ کو پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران5.25فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے کپوارہ ضلع میں صبح9بجے تک2.34فیصد،بانڈی پورہ میں.3.73فیصد،بارہمولہ میں1.51فیصد،گاندربل میں2.56فیصد،سرینگر میں سب سے زیادہ9.94فیصد،بڈگام میں3.16فیصد،پلوامہ میں0.64فیصد،شوپیان میں7.56فیصد،کولگام میں5.13فیصد اور اننت ناگ ضلع میں2.63فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جموں صوبہ کے کشتواڑ میںصبح9بجے تک0.05فیصد،ڈوڈہ میں7.14،رام بن میں8.09،ریاسی میں،9.32،اُدھمپور میں5.62،کٹھوعہ میں2.40،سانبہ میں14.55،جموں میں10.14،راجوری میں9.80اور پونچھ ضلع میں 5.25فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکارکی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ مراکز کے سامنے رائے دہندگان کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اور ووٹر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے منتظر ہیں ۔