ڈی ڈی باغ بادام واری پھرگھپ اندھرے میں

رینگر//ڈی ڈی باغ محمدیہ کالونی بادام واری حول کا بجلی ٹرانسفارمر 6دن کے اندر اندر پھر سے خراب ہوگیااور علاقہ ایک بار پھر گھپ اندھیرے میں ہے ۔حول سے ملحقہ علاقہ ڈی ڈی باغ بادام واری میں نصب 630 کلوواٹ بجلی ٹرانسفارمر 6روز قبل ہی دس روز خراب رہنے کے بعدمرمت کرکے علاقے میں نصب کیا گیا تھا جو صرف چھ روز تک چلنے کے بعد پھر خراب ہوگیا جس وجہ سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب گیا۔مقامی شہریوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خراب ٹرانسفارمر کی جلد مرمت اور زیادہ کنکشن ہونے پر اضافی ٹرانسفارمر علاقہ میں نصب کرنے کی مانگ کی۔