ڈی پی این عنقریب ممبر شپ مہم شروع کرے گی:میر

سرینگر//کھور شےر آباد پٹن مےں ڈےمو کرےٹک پارٹی نےشنلسٹ نے ایک ورکرس مےٹنگ کے دوران علاقے کو درپےش مسائل کے بارے مےں غورو خوض کے علاوہ موجودہ سےاسی صورتحال پر بھی بات کی گئی ۔میٹنگ سے پارٹی صدرغلام حسن مےر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پارٹی کو زمےنی سطح پر مضبوط کےا جائے تاکہ آنے والے وقت مےں درپےش چلےنجوں کا مقابلہ کےا جائے۔غلام حسن مےر نے کہا کہ آنے والے وقت مےں رےاستی سطح پر ڈی پی اےن ممبر شب ڈرائےو کا انعقاد کرنے جارہی ہے اور پارٹی مےں آنے والے ہر فرد کو خوش آمدےد کےا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اےن رےاست جموں کشمےر کے تےنوں خطوں کی ےکساں ترقی کی خواہاں ہے اور اس سلسلے مےں پارٹی کا مو قف واضح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کو کئی مسائل در پےش ہےں ،جس میں کنگم ڈارا رسےونگ اسٹےشن کی اپ گرےڈےشن علی الخصوص شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح احمد پورہ ارگےشن اسکےم کا کام پچھلے 2سال سے تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پےنے کے ساف پانی کی قلت درپےش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکےم کو فوری طور پر مکمل کےا جائے تاکہ لو گوں کو راحت نصےب ہو۔