ڈی پی ایس جموں میں بین سکولی تقریری مقابلہ کا اہتمام

جموں//دہلی پبلک اسکول جموں نے بین سکولی ٹرن کوٹ ڈیبیٹ مقابلہ منعقد کیا۔ ایونٹ کی سرپرستی جے اینڈ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کی۔ ریجنل کمشنر ، پروویڈنٹ فنڈرضوان الدین دین مہمان خصوصی اور ڈی ایس پی ، سٹی نارتھ ، شرد کالو مہمان ذی وقارنے اس کا افتتاح کیا۔ رضوان الدین دین اس وقت جموں میں ریجنل پروویڈنٹ کمشنر کے طور پر تعینات ہیں اور جمشید پور ، دہرادون ، کوٹہ اور نئی دہلی کے علاقائی دفاتر میں اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔انہوںنے پیسے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے صحت ، خوشی اور جوش میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کا آغاز رسمی چراغ کی روشنی سے ہوا۔ اس کے بعد سب نے " ملے سر میرا تمہارا" کی دھنوں سے لطف اٹھایا اور گنگنایا- جو قومی انضمام کو فروغ دینے والے ہندوستانی گیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آٹھویں سے بارہویں جماعت کے تقریباً دس طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا۔ بحث کا موضوع تھا 'ٹیکنالوجی کلاس روم ٹیچنگ کی جگہ نہیں لے سکتی'۔ شرکاء نے حیرت انگیز طور پر ٹرن کوٹ مباحثے کی شکل میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے موضوع کے بارے میں موقف اختیار کرتے ہوئے اور ایک مخصوص مدت کے بعد رخ بدل کر اپنے آپ کے خلاف بحث کی۔ بعد ازاں مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور جیتنے والوں کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ مقابلہ میں لاونیا شرما (XI-F) پہلی ، دوسری پوزیشن سوچیکا جموال (XA) اور اقصیٰ ملک (XII-A) نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن جبکہ شالین ساہنی (XE) اور ویدک تگگر (VIII-D) نے توصیفی سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔اس سے قبل ہیڈ مسٹریس ، ڈی پی ایس جموں مینو گپتا نے استقبالیہ تقریر پیش کی۔پرنسپل ، ڈی پی ایس جموں روچی چابرا نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔