ڈی پی ایس بڈگام میں یوم اجداد منایا گیا

سرینگر// ڈی پی ایس بڈگام اسکول میں یوم اجداد(دادا،دادی و نانا نانی)منایا گیا،جس کے دوران بچوں کی زندگی میں اجداد کے رول کو اہم قرار دیا گیا۔ڈی پی ایس بڈگام کی جونیئر ونگ میں سالانہ یوم اجداد جوش و خروش سے منایا گیا،جس میں نرسری،ایل کے جی اور یو کے جی کے تقریباً575بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد اجداد کو  اعزازات سے نوازنے کے ساتھ شروع ہوا،جس کے بعد بچوں نے دعا اور استقبالیہ نغمہ پیش کیا۔ رنگ برنگے کپڑوں میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے اجداد(دادا،دادنی ،نانا،نانی) کے روبرو د موسیقی سے لبریز دیگر نغمے بھی پیش کیں۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر  نے کہا ’’میں نے پہلی مرتبہ کسی بھی یوم اجداد کی تقریب میں شرکت کی ہے،جبکہ انہوںنے ہر شخص کی زندگی میں انکے اجداد کی اہمیت کے رول کو بھی اجاگر کیا۔اس موقعہ پر شریک وی دی ڈاکٹر ممتاز النساء سوز نے کہا کہ کہ بچوں اور انکے اجداد کے درمیان رشتوں اور انکی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،تاہم چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی ایک فطری حقیقت ہے۔اس موقعہ پر گرینڈ پیرنٹس کو بھی مختلف مزاحیہ کھیلوں کا حصہ بنایا گیا۔اسکول کی پرنسپل محفوظ اسلم نے اختتامی خطبہ پیش کیا،جبکہ شوبنا سروہی اور ڈی پی ایس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔