ڈی سی کشتواڑ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ منصوبہ کا جائزہ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ پلان کے چیئرمین بھی ہیں ، نے منگل کے روز ڈی ڈی ایم اے کے افسروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں آفات سماوی مینجمنٹ منصوبہ کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران تمام محکموں کو انکے رول ، ذمہ واریوں اور فرائض کی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر ڈی سی نے تمام متعلقہ افسروں کو چوکس رہنے اور حالیہ برفباری یا کسی دیگر آفات سماوی سے ہوئے نقصان کی بر وقت اطلاع فراہم کرنے اور انکے فوٹو اور ویڈیوز فوری طور شیئر کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو کسی بھی آفات کی صورت میں متاثرہ کنبوں کو ریلیف ایک ہفتہ کے اندر اند ر یقینی طو ر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں کسی بھی کوتاہی کے 
لئے متعلقہ افسروں کو متنبہ کیا۔ضلع میں بغیرکسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کیلئے انہوں نے افسرں کو برفباری سے متاثرہ سڑکوں سے جنگی پیمانے پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک کریٹکل کئیر ایمبولنس دستیاب رکھی جائے۔انہوں نے افسروں سے ناگسینی اور چھاترو ہیڈ کوارٹرز پر ایک ایک برفٖ ہٹانے کی مشین دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔اے ڈی ڈی سی امام دین ، کمانڈنٹ52 ویں بٹالین سی آر پی ایف سریش کمار، ایس ڈی ایم مڑواہ کیسر بھوانی کے علاوہ پولیس، فوج اور ضلع انتظامیہ کے افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔