ڈوڈہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ نے چنتابھدرواہ میں عوامی مسائل ازالہ کیمپ کاانعقادکرکے لوگوں کے مسائل سنے۔اس دوران لوگوں نے جائی بھدروہ سڑک پرمیکڈم بچھانے ، چنتااورملحقہ دیہات میں پانی کی قلت اورآنگن واڑی مراکزکی بدانتظامیہ ،سڑکوں کی بدحالی ،طبی مراکزمیں عملے کی قلت سے متعلق مسائل اُجاگرکئے ۔اس موقعہ پرلوگوں نے فوج کے ماتحت آنے والے کھیتوں میں آنے جانے کیلئے سکولی طلباء کوچوبیسوں گھنٹے کے پاس فراہم کرنے ،پی ایچ سی چنتامیں ایکسرے اورلیبارٹری کی سہولت ،جائی وادی میں بجلی کی سہولت مہیاکرانے اورچنتامیں سیڈسنٹرقائم کرنے ،چنتامیں ملک سنٹرقائم کرنے ،پی ایچ سی چنتاکوفعال بنانے کابھی مطالبہ کیا۔اس دوران ڈی ڈی سی نے اے ڈی سی بھدرواہ کوہدایت دی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دے کرفوج سے متعلق لینڈایکویزیشن کیسزکے معاوضے کی رپورٹ جمع کرائیں ساتھ ہی عوام کی طرف سے اجاگرکئے گئے مسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے سی ڈی پی اوبھدرواہ کوہدایت دی کہ وہ آنگن واڑی مراکزکامتواترمعائینہ کرکے انہیں فعال بنائیں۔محکمہ شیپ ہسبنڈری کوہدایات دی گئیں کہ وہ ملک کلکشن سنٹرچنتامیں قائم کرنے کیلئے کام کریں اورسی اے پی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کہاگیاکہ وہ ترابی علاقہ میں علیحدہ راشن ڈپوقائم کرنے کیلئے منصوبہ تیارکریں۔اس دوران ڈی ڈی سی کے ہمراہ اے ڈی سی بھدرواہ، ڈاکٹرآرکے بھارتی، بی ڈی اوبھدرواہ، فلیل سنگھ،بی ایم او بھدرواہ، سی ڈی پی او بھدروہ ودیگراہلکاران بھی تھے۔
ڈی سی ڈوڈہ کاچنتابھدرواہ میں عوامی دربار
