ڈی سی ڈوڈہ نے ضلع میں آئی سی ڈی ایس سینٹروں کے کام کاج کا جائزہ لیا

ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ آئی سی ڈی ایس سنٹروں کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔سی ڈی پی او اور سپر وائزر وں کیساتھ منعقدہ اجلاس میں سی پی او ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے کہاکہ ان سنٹروں کو کھولنے کا اصل مقصد دیہی علا قوں میں رہائش پذیر بی پی ایل زمر ے ودیگر غریب طبقہ کے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ڈی سی نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں قائم کردہ سنٹروں میں مخصوص مقدار اور معیاری راشن ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کو صحت جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ ہفتے میں چار دن ان سنٹروں کا معائینہ کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مذکورہ سنٹر کام کر رہے ہیں اور ان میں رجسٹر ڈ شدہ بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اس اجلاس کے دوران آئی سی ڈی ایس سنٹروں کے سلسلہ میں دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا ۔