پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے اپنے دفتر چمبر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے سرکار کی طرف سے شروع کی گئی نئی اسکیم بیک ٹو ولیج کی جانکاری فراہم کی ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ اسکیم کے تحت ہر حلقہ پنچایت میں آفیسران کی خصوصی ٹیمیں پہنچ کر عوام کو سرکاری اسکیموں کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ پنچایتوں کی تعمیرا ت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریںگے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام پنچایتوں میں ترقی کے کاموں اور عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو جاننے کے لئے سرکار کی طرف سے چلائی گئی مہم کے تحت 20 جون سے 27 جون تک مختلف محکمہ جات کے 35 سنیئر آفیسران اور دیگر ملازم ہر پنچایت میں خصوصی دورہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹیم عوام کو درپیش مسائل با لخصوص پانی ،بجلی کی فراہمی ،ودیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لے کر مقامی سرپنچ ودیگر معززین کیساتھ اجلاس منعقد کرینگے ۔اس اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کو سننے کے بعد ایک تحریری کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک رپورٹ پیش کی جائے گی ۔
ڈی سی پونچھ کی پریس کا نفرنس
