پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے ڈائٹ پونچھ کا دورہ کر کے وہاں سے ضلع بھر کی229پنچائتوں میں قائم کئے گئے کوڈ کئیر سینٹروں کے لئے کوڈکئیر مٹریریل تقسیم کیا۔ اس موقع پر کوڈ نوڈل آفسر زمود احمد موجود تھے جب کہ نوڈل افسر کوڈ کئیر سنٹروں انور خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کر تے ہوئے کہا بستروں کے علاوہ اوکسیمیٹرس، نون کونٹیکٹ تھرما میٹرس ، ریپڈ اینٹیجینٹ ٹیسٹ کٹس، N95ماسک اور سینیٹائزرس تمام229پنچائتوں کے کئیر سنٹرکو دستیاب کی جا چکی ہیں۔اس دوران ضع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام پنچایتوں کے زمہ داران کے رابطے میں رہیں اور تمام پنچایتوں کے کئر سنٹروں میں تمام تر سہولیات فراہم کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے اس دوران کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع پونچھ کی کل229 پنچائتیں ہیں ان تمام پنچائتوں میں کوڈ کئیرسینٹر لفٹینٹ گورنر کی ہدایت پر قائم کئے گئے ہیں تاکہ پنچایت میں اگر کوئی شخص کورنا مثبت ہو جائے تو وہ اپنی پنچایت میں بھی الگ تھک رہے اور اس کو وہاں ہر طرح کی سہولت دستیاب کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام کوڈ کئیرسینٹروں کوبہتر بنایا جائے۔