ڈی سی پونچھ نے بیساکھی انتظامیہ کا جائزہ لیا

پونچھ //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ضلع میں آئندہ بیساکھی کے تہوار کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا ۔اجلاس کے دوران آفیسران کی جانب سے تہوار کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بیساکھی تہوار کے سلسلہ میں ننگالی صاحب پونچھ میں نقاسی آب ،سڑک ،ٹریفک انتظامات اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی اور محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تہوار کے دوران پانی اور بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں اقداما ت اٹھائے جائیں ۔ایس ایس پی پونچھ نے کہاکہ بساکھی کے تہوار کے سلسلہ میں سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات مزید بہتر کئے جائینگے ۔اس اجلاس میں ایس ایس پی پونچھ ،اے ڈی سی کے علا وہ گرووراہ کمیٹی کے اراکین ،سماجی کارکنوں کے علا وہ سیول انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔