ڈی سی پونچھ نے بنکروں کی تعمیر کا جائزہ لیا

پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے ضلع میں بنکروں کی تعمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جہاں ایکس ای این محکمہ تعمیرات عامہ بتایا کہ ضلع میں 555 میں سے 309 بنکر کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ 112 بنکر زیر تعمیر ہیں اور 134 بنکروں کا کام ابھی شروع ہی نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کے مطابق 200 بنکروں میں سے 70 کے کام مکمل ہوچکے ہیں ، 80 پر کام جاری ہے ، جبکہ باقی 50کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔موصوف نے بتایا کہ 633 میں سے 617 نمبر بنکر مکمل ہوچکے ہیں اور زیر التواء 16 ، 14 نمبر بنکروں پر عمل درآمد جاری ہے اور باقی 02 بنکروں کا کام کسی تنازعہ کی وجہ سے شروع نہیں ہوا ہے۔ تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنرنے ہدایت کہ جولائی2021 کے آخر تک تمام تنازعوں کو ختم کیاجائے۔انہوں نے تعمیراتی کام انجام دینے والی ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بروقت بنکروں کی تعمیر مکمل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران ایک کو ہفتہ کے اندر بنکروں کی جسمانی تصدیق شدہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر مدن لال ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجیش لکھن ، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی محمدپرویز کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔