ڈی سی نے رہائشی کوارٹرز کی حالت کا جائزہ لیا

±پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے ضلع میں سرکاری رہائشی کوارٹرز کی حالت کا جائزہ لینے کےلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سرکاری رہائشی کوارٹرز کی حیثیت کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اور کوارٹرز کو غیر قانونی/مقامی قابضین کے قبضے سے خالی کرانے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے تمام حلقوں کے خلاف HRA کٹوتی کی تفصیلات کے علاوہ مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران، ڈی سی نے اے ڈی سی، متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ ان سرکاری رہائشی کوارٹرز کو خالی کر دیں جہاں قابضین غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں اور یہ بھی ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس عمل کو مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی کو ہدایت کی کہ جلد از جلد تمام حلقوں کے خلاف HRA کٹوتی کی ڈیٹیل جمع کروائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ظہیر احمد کیفی، ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال، ہیڈ کواٹر اسسٹنٹ جہانگیر حسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق حسین شاہ، نائب تحصیلدار منوج کمار، ٹیکنیکل آفیسر، جے پی ڈی سی ایل جہانگیر احمد، اے ای ای پی ڈبلیو ڈی، محمداسلم خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔