ڈی سی نے تعمیر اتی پروجیکٹوں پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا

پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندر جیت نے ضلع میں BADP اور TSP کے تحت پروجیکٹوں کی جسمانی اور مالی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ انھوں نے مختلف محکموں کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں کی پیش رفت کاجامع جائزہ لیا اور تمام محکموں کو منصوبوں پر کئے جارہے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی تاکہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کلسٹر ماڈل ولیج کے تحت کل الاٹمنٹ 1030.55 لاکھ روپے ہے جس میں سے 31 دسمبر 2021 تک 363.31 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ TSP کے تحت 2853.19 لاکھ میں سے 843.95 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران سے قبائلی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو بھی کہا جن میں پینے کے پانی کی مناسب فراہمی، ٹرانسفارمر کو بڑھانا، ضرورت پڑنے پر بجلی کے کھمبے اور تار فراہم کرنا، جن میں بھیڑ یونٹوں کا قیام، ڈیری یونٹ، زرعی ٹول کٹس کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے اسٹیڈیم کی تعمیر، جدید کلاس رومز وغیرہ پر بھی زور دیا گیا۔ جن محکموں کی اسکیموں کا بغور جائزہ لیا گیا ان میں بھیڑ پالن، حیوانات، ماہی پروری، جنگلات، دیہی ترقی، معمولی آبپاشی، بجلی، ریشم، تعلیم، یوتھ اسپورٹس، پی ایچ ای، شہری ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی ڈی سی نے کہا کہ وہ ضلع بھر میں موڈل دیہات کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے تمام جاری کاموں پر حقائق پر مبنی موقف بھی طلب کیا۔ میٹنگ میں جن افسران نے شرکت کی ان میں اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ عبدالستار چیف پلاننگ آفیسر مدن لال، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجیش لکھن سی ایم او ڈاکٹر جی اے ملک سی ای او ایجوکیشن عبدالمجید، چیف ایگریکلچر آفیسر راکیش کمار شرما، ایچ او ڈی ہارٹیکلچرعبدالحمید، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرشکیل احمد، ڈی وائی ایس ایس او، محمد قاسم، سیکس ای سین محکمہ تعمیرات عامہ ہنس راج، ایکس ای این محکمہ جلد شکتی راجیش سیٹی ،تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اعظم راتھر، اے ڈی ہینڈی کرافٹ عبدالجبار، اے ای ای پی ڈبلیو ڈی انوار خان، اے ای ای پی ڈی ڈی محمد خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔