ریاسی//عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو جانچنے کے لیے، ڈپٹی کمشنر ریاسی چرندیپ سنگھ نے 09اور 10 جنوری کی درمیانی شب ضلع ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ حالیہ موسمی حالات کے پیش نظر، ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ای او سی کا بھی دورہ کیا اور طبی عملے کو فوری طور پر پریشانی کی کالوں پر حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں سے بات چیت کی اور وہاں پر طبی سہولیات اور طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ چرندیپ سنگھ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ عوام کی سہولت کے لیے ان کی حاضری اور وقت کی پابندی کو چیک کیا جا سکے۔ انہوں نے کویڈ ایس او پیز کے نفاذ اور مریضوں کے درمیان کوویڈ مناسب رویے کو فروغ دینے پر مزید زور دیا۔ بعد میںڈی سی نے گرڈ اسٹیشن، ترنتھا کا معائنہ کیا اور پی ڈی ڈی کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان سے بجلی کی فراہمی کے موثر ریگولیشن اور بجلی کی تقسیم 2نیٹ ورک کو مزید ہموار کرنے کے لیے بھی کہا۔