ڈی سی رام بن کا سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال

 رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے منگل کے روز ایس ایس پی انیتاشرما کے ہمراہ نو منتخبہ سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ چار روزہ تربیتی پروگرام، جس کا انعقاد محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کیا گیا ہے، کے دوران سرپنچوں کو انکی ذمہ واریوں اور رول کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ڈی پی او طارق سہروردی ،بی ڈی او عثمان خان و متعدد افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس چار روزہ تربیتی کیمپ میں بانہال ،اکھڑال ،رام سو اور کھاری بلاکوں کے 51سرپنچ شرکت کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں تربیت کا پہلا دور پہلے ہی مکمل کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر کے 140نو منتخبہ سرپنچوں کو تین بیچوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔کیمپ کے دوران سرپنچوں نے ڈی سی کو اپنے مطالبات اور مسائل سے واقف کیا ،خصوصاً برفباری کے بعدپیدا شدہ حالات سے ۔ اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ پنچایتوں کے منتخبہ نمائندے حقیقی طور سے نمائندگی کریں گے اور لوگوں کی ترقی کے خواہشات پورا کریں گے۔انہوں نے سرپنچوں کو فنڈز کا مناسب استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت جنگلات، درختوں ، تالابوں ،نایاب جانوروں کے اقسام کے وجود کو ملحوظ نظر رکھنے کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں بہبودی سکیموں کے مناسب طریقہ سے عملانے کی مانیٹرنگ کرنے کو کہا۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی نے کہا کہ پنچایتی راج ادارے زمینی سطح پر نبیادی صحت اور تعلیم کے لئے ذمہ وار ہیں،تاکہ دیہی سطح پر بنیادی سہولیات کومستحکم بنا یا جا سکے۔