ڈی سی رام بن نے گووند پورہ علاقے کا دورہ کیا

رام بن// گووند پورہ علاقے میں پانی جمع ہونے کے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے بدھ کو  یہاں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اسی دوران عوامی سماعت کے دوران وفد کے ذریعہ اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹو انجینئر فلڈ کنٹرول ڈویژن رام بن سنیل شرما اور کئی دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ گووند پورہ میترا کے علاقے نئی بستی کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ علاقے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کرنے کے بعد، ڈی سی نے ایگزیکٹیو انجینئر، فلڈ کنٹرول کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں پانی جمع ہونے اور سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔ ڈی سی نے علاقے میں غیر منصوبہ بند تعمیرات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں کے ارد گرد گلیوں اور نکاسی آب کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔