ڈی سی رام بن نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا

ڈی سی رام بن نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا
رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ضلع میںٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے طریق کار پرمتعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ اس موقعہ پراے ڈی ڈی سی نواب دین ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج رام بن،سی ای او ،ڈی پی او ،بی ڈی اوز،زیڈ ای اوز ،کو آرڈی نیٹر جموں کشمیر آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزموجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی اوز اور زیڈ ای اوز کو پنچایت سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی جس کا مقصد ضلع کے دیہی نوجوانوں میں صلاحیتوں کو ڈھونڈنا اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ وہ فن کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام سے نوجوانوں میں اعتماد بحال ہوگا اوران کو اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔اس دوران بتایا گیا کہ یہ پروگرام جموںو کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے دیگر محکموں خاص طو رپر محکمہ دیہی ترقی ،اعلیٰ تعلیم ،سکول ایجوکیشن اور یوتھ سروسز و سپورٹس محکمہ کے تعاون سے منعقد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پروگرام میں گانے کامقابلہ ،موسیقی اور مصوری مقابلے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ پنچایت سطح پر ہوگا اور ہر پنچایت سے3طلباء کو گانے کی شرکت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب شرکاء زونل سطح مقابلے اور بعد میں ضلع سطح مقابلے کیلئے 14 سے 18سال اور 19سے 22سال کیٹاگری میں حصہ لیں گے ۔