ڈی سی راجوری کا گھمبیر مغلاں میں عوامی دربار

منجا کوٹ//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے گھمبیر مغلاں علا قہ میں عوامی دربار کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کا جا ئزہ لیا ۔اس عوامی دوبار کے دوران لوگوں نے درپیش مسائل کے سلسلہ میںجانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ گھمبیر مغلاں علا قہ میں پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ بجلی نظام بھی خستہ حالی کا شکا ر ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ علا قہ میں طبی سہولیات کے فقدان کیساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔عوامی مسائل کو سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ان کو یقین دلا یا کہ عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ علا قہ میں آرہی رابطہ سڑک کی خراب حالت کے سلسلہ میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایگز یکٹو انجینئر کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ انہوں نے پی ایچ ای اسکیم گالہ کیلئے 3لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔اس کے علا قہ پرائمری ہیلتھ سنٹر گھمبیر مغلاں میں ڈینٹل چیئر دینے کیساتھ ساتھ مذکورہ شعبہ کا ڈاکٹر تعینات کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔انہوں نے ڈاک بنگلہ گھمبیر مغلاں کیساتھ ساتھ سپورٹس اسٹیڈیم کے کام کو شروع کر نے کی ہدایت بھی جاری کیں ۔انہوں کوعوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام میں عوام کو پانی ،بجلی ودیگر ضروری اشیاء دستیاب کروائی جائیں گی ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگز یکٹو انجینئر ،چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری ،تحصیلدار منجاکوٹ ودیگر محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔