ڈی سی راجوری نے کوٹرنکہ میں دنگل کا افتتاح کیا

 
راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمو د اعجاز اسد نے کوٹرنکہ میں منعقد دنگل کا افتتاح کیا جس میں دہلی ،پنجاب اور جموں کے پہلوان شرکت کررہے ہیں ۔ضلع میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران منعقد دنگل کی افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ ساتھ ایس ایس پی راجوری بھی موجود تھے ۔ڈی سی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنگل کافی اہمیت کاحامل مقابلہ ہے جو کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیساتھ ساتھ منشیات و دیگر غیر قانونی کاموں سے بھی بچاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ علا قہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جبکہ ان کو چائیے کہ وہ فراہم کردہ پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کریں ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹر نکہ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ ،ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔