ڈی سی راجوری نے سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا

راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی سول اینڈ میکینکل کے دفتر کا اچانک معائینہ کیا تاکہ عملے کی حاضری اور عام لوگوں کو خدمات کی فراہمی کی جانچ کی جاسکے۔ڈی سی نے بائیو میٹرک حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کو چیک کیا اور عملے سے کہا کہ وہ عوام کیلئے دستیاب رہیں اور ان کے مسائل اور شکایات کو بلا تاخیر حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے معیاری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ سرکاری دفاتر میں مناسب نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ عوامی خدمات کی بہتر اور موثر فراہمی کے مفاد میں ہو۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ کی واٹر ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے سیمپل لئے اور پانی کے معیار کی جانچ کی۔ڈی سی نے دفتر میں آنے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع انتظامیہ شدید گرمی کے دوران عوام کو پینے کے پانی کی مناسب فراہمی کے لئے سرشار کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی کو عوام کی شکایات کے جلد از جلد ازالے کے سلسلے میں کئی ہدایات بھی دیں۔ڈی ڈی سی راجوری نے جل شکتی مرکز راجوری کا بھی معائینہ کیا اور انچارج آفیسر کو ہدایت دی کہ مرکز کے کام کو چوبیس گھنٹے یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے جل شکتی مرکز میں درج کی گئی شکایات کی حالت کا بھی جائزہ لیا۔