ڈی سی جموں نے کرشن جنم اشٹمی کی تیاریوں کاجائزہ لیا

جموں//ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمارنے کرشن جنم اشٹمی اورشوبھایاتراکے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ثریا جبین، جوائنٹ کمشنر جے ایم سی پردیپ منہاس، ایس پی جی ایل شرما، سی ایم او جموں سنجے ترکی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جے اینڈکے فائراینڈ ایمرجنسی سروسز ۔آرسی رینہ اوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے علاوہ مذہبی تنظیموں بشمول سناتن دھرم سبھا، دھرمارتھ ٹرسٹ رام نگر درگا مندراور لکشمی نرائن مندرکے نمائندوں نے شمولیت کی۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کوہدایت دی کہ وہ سیکورٹی،صفائی ستھرائی،طبی سہولیات،پینے کے پانی اوردیگر بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔جے ایم سی کوہدایت دی گئی کہ وہ مندروں کے گردصفائی ستھرا ئی کابہترانتظام کرے۔پی ڈی ڈی سے کہاگیاکہ وہ خراب ہوچکی سٹریٹ لائٹوں کوتبدیل کرے، پی ایچ ای حکام سے کہاکہ وہ نشاندہی شدہ مقامات پر واٹرٹینکوں سے پانی فراہم کرے۔آراینڈبی محکمہ کے عہدیداران سے کہاگیاکہ وہ شوبھایاتراکے زیرتصرف آنے والی سڑکوں کی حالت بہتربنائے۔سی ایم اوسے کہاگیاکہ وہ ایمبولینس ودیگرطبی سہولیات کاانتظام کرے۔مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سے کہاگیاکہ وہ ضلع انتظامیہ کو درکارسہولیات سے متعلق تفصیلات پیش کریں۔