ڈی سی ادہم پورکاپنچاری ودیگرعلاقوں کادورہ

 ادہمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادہمپور رویندر کمارنے پنچاری اور لینڈر کا دورہ کیا اور اس دوران لوگوں کوسوچھ بھارت مشن ا ور بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو جیسی سکیموںکے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی ۔اس دوران بتایاگیاکہ ضلع انتظامیہ قبل ڈیڑھ مہینے سے سکیموں کی عمل آوری کیلئے کمر بستہ ہے۔اس دوران رویندر کمار نے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے باشندوں سے اپیل کی کہ ضلع کوکھلے میں پاخانہ کی سماجی برائی سے نجات حاصل کرنے انتظامیہ کوتعاون دیں اور وہاں کی با شعور عوام سے گزارش کی کہ وہ لوگوں کو گھروں میں بیت الخلا تعمیر کرنے کی اہمیت کو سمجھائے اور ان تک سوچھ بھارت مشن کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کرے۔اس دوران رویندر کمار نے اعلیٰ سطح کے ورکروں اور عام لوگوں سے اپیل کی کہ بیٹیوں کے تحافظ اور ان کی تعلیم کے لئے ہم سب کو ایک ہو کر کام کرنا چاہئے اور ہمیں لڑکی اور لڑکے والے تفرق کو ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کرنی چاہئے۔اس  دوران ان کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسراور دیگر ضلع وتحصیل انتظامیہ کے اعلیٰ عہدہ داران موجود تھے۔