ڈی جی پی کا پولیس پبلک سکول سرینگرکا دورہ

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ جن کے ہمرہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیروی کے بیردی بھی تھے ،نے پولیس پبلک سکول  سرینگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے کام کاج اور کیمپس میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی نے مختلف بلاکس کے علاوہ  کھیل میدان اور کنڈر گارڈن کا بھی معاینہ کیا۔ ڈی جی پی نے ہوسٹل اور کلاس روموںکی مرمت کیلئے موقعہ پر ہی احکامات صادر کئے۔  ڈی جی پی نے کیمپس کے مجموعی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے بارے میں تفصیلات طلب کئے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کی مجموعی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے گئے تاکہ سکول کے بچوں کو بہتر سہولیات فراہم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی خوبصورتی اور کمپوٹرس کیلئے معقول  رقومات منظور کئے جائیںگے۔