ڈی جی سی آرپی ایف نے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا

جموں//حفاظتی انتظاما ت کاجائزہ لینے کی غرض سے ایس این سری واستو اسپیشل ڈی جی جموں وکشمیرزون سی آرپی ایف کی صدارت میں بانہال اورکشتواڑمیں میٹنگیں منعقدہوئیں جن میں سی آرپی ایف ،فوج، جموں وکشمیرپولیس اورسراغ رساں ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شری واستونے اہلکاروں سے کہاکہ وہ اپنے فرائض لگن وتندہی سے انجام دیں اورشرپسندعناصر پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ دربارموئو اورتہواروں کے پیش نظرکوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہونے پائے۔خطہ میں امن وامان بنائے رکھنے کیلئے سری واستونے سی آرپی ایف کے کام کاج کوسراہا۔ انہوں نے فورس کے اہلکاروں کی بہبودکیلئے موثراقدام اٹھانے کایقین دلاتے ہوئے دیوالی پرانہیں مبارکبادپیش کی۔