ڈوڈہ//ڈی ای اوڈوڈہ ڈاکٹرڈی۔ڈیفوئیڈساگرنے ادہم پور۔ڈوڈہ پارلیمانی نشست پرلوک سبھاانتخاب کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ اورکمیونی کیشن پلان کوحتمی شکل دینے کیلئے نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ اے آراو بھدرواہ، اے آر او ڈوڈہ، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری، نوڈل افسرٹرانسپورت، نوڈل افسرمین پاور،نوڈل افسراے ایم ایف اورایس پی ہیڈکوارٹرس موجودتھے۔اس موقعہ پر ڈی ای او نے افسران کے ساتھ پولنگ پارٹیوں کی تعیناتی اورمتعلقہ پولنگ سٹیشنوں کی طرف روانگی اورٹرانسپورٹ سہولیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام پرزوردیاکہ وہ آپسی تال میل قائم رکھیں اوردیہی علاقوں جہاں پرنیٹ ورک کی سہولیات نہیں ہیں وہاں پر وائر لیس سیٹ نصب کیے جائیں تاکہ پولنگ کے دوران عملے کے ساتھ انتظامیہ مکمل طوررابطے میں رہ سکے۔اس موقعہ پرڈی ای او نے پولنگ سٹیشنوں پرسہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اورنوڈل افسران پرزوردیاکہ وہ تمام تربنیادی سہولیات مثلاً ٹائلٹس، پانی ،بجلی وغیرہ کے انتظامات وقت سے پہلے یقینی بنائیں۔انہوں نے نوڈل افسران کوہدایت دی کہ وہ انتخاب کوصاف وشفاف بنانے کیلئے آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں۔
ڈی ای اوڈوڈہ نے ٹرانسپورٹ وکمیونی کیشن منصوبہ کوحتمی شکل دی
