ڈی ایس پی کے تبادلے کی منسوخی کی مانگ

پونچھ// پولیس کی جانب سے افسروں کے کئے گئے تبادلوں میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ موہم لال کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے جس پر پونچھ کے کچھ لوگوں نے اعتراض جتایاہے ۔یوتھ سول سوسائٹی ،پونچھ یوتھ اور انصاف مومنٹ نامی تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ تبادلہ منسوخ کیاجائے ۔پونچھ سول سوسائٹی کے چیرمین امتیاز احمد سلاریہ نے دعویٰ کیا کہ موہن لال ایک ایماندار اور محنت کش افسر تھے جو یہاں اچھا کام کر رہے تھے لیکن ان کی ایمانداری اور جوش کو نظر انداز کرتے ہوئے یہاں سے تبدیل کر دیا گیا۔پونچھ یوتھ کے صدر نیشو گپتا نے کہا کہ افسروں کو تقریبا ً2سال کا تک ایک علاقہ میں کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور مون لال جو اچھا کام کر رہے تھے،کو صرف چھ ماہ میں ہی تبدیل کیا گیا ۔انصاف مومنٹ کے چیرمین جاوید اقبال ریشی نے کہا کہ سیاسی کھیل رچا کر پونچھ کی ترقی کو روکا جا رہاہے ۔اس 
دوران اس معاملے پر احتجاج بھی کیاگیا اور مانگ رکھی گئی کہ اگر تبادلہ منسوخ نہ ہواتو بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائے گا۔