ڈی آئی پی آر کٹھوعہ نے کثیر لسانی مشاعرہ کا انعقاد کیا

 کٹھوعہ// ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کو منانے کے سلسلے میں اقدامات کے تحت، محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے ضلعی مرکز (ڈی آئی پی آر) نے جمعرات کو یہاں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ایک کثیر لسانی مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ پروفیسر اشونی کھجوریا اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جس میں کووڈ سیفٹی پروٹوکول کی مناسب پابندی کے ساتھ عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔ نامور شاعروں نے حب الوطنی، منشیات کی لت، لڑکی جنین، خواتین کو بااختیار بنانے، صنفی تفاوت، ناخواندگی اور جہیز کے نظام پر ہندی، اردو، پنجابی اور ڈوگری زبانوں میں اپنی شاعری پیش کی۔ ایک شاعر نے ’’سیما کے پرہاری میرے دیش کے، تجھے کوٹی کوٹی پرنام‘‘ پڑھا، دوسرے شاعر نے 'آزادی کا امرت مہوتسو آو مل کر مانیں ہم' پڑھا۔ ایک شاعر نے اپنی نظم کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے کووِڈ کے مناسب رویے پر عمل کرتے رہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اشونی کھجوریا نے اس قسم کے معلوماتی پروگرام منعقد کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات کا شکریہ ادا کیا، جس سے نہ صرف علم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ سامعین میں حب الوطنی کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات سے کہا کہ مستقبل میں بھی کالج میں ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں۔