ڈوڈہ//ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈوڈہ ۔کشتواڑ۔رام بن رینج رفیق الحسن نے ڈسٹرکٹ پولیس ہید کوارٹر دوڈہ میں یوم آزادی تقریب کے سلسلہ میں ضلع ڈوڈہ کے پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے انہیں ضلع کے موجودہ سیکورٹی کی صورت حال اور دیگر امن وامان کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ضلع کے سب ڈویژنل،تحصیل ہیڈ کوارٹروںپر تقریبات کیلئے سیکورٹی انتظامات زیر لائے گئے اور دی آئی جی نے ضلع کے نگران پولیس افسران کویوم آزادی کی ہموار تقریبات کیلئے اضافی چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ڈی آئی جی ڈوڈہ نے سپورٹس سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور موقعہ پر ہموار تقریبات منعقد کرنے کی ہدایات دیں۔ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھی گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر ایس پی آپریشن رویندر پال سنگھ، ایڈیشنل ایس پی ڈوڈہ ونے کمار،اے ایس پی بھدرواہراجندر سنگھ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ افتخار احمد،ایس ڈی پی او گندو ایس پی ڈی اے آر منصور احمد،ڈی ایس پی ٹریفک ،ظہیب حسین اور ایس ایچ او ڈوڈہ ا نسپکٹر منجیت سنگھ بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی DKR رینج کی سیکورٹی جائزہ میٹنگ
