ڈی آئی جی کا ڈوڈہ میں جرائم اجلاس کا اہتمام

ڈوڈہ //ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈوڈہ، کشتواڑ،رام بن رینج بھیم سین توتی نے ضلع پولیس لائنز میں پولیس کا ایک عوامی دربار منعقد کیا، جس میں ضلع کے سپروائزری افسروں ، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹوں نے شرکت کی۔ڈی پی ایل میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اجلاس شروع ہونے کے موقعہ پر ایس ایس پی شبیر احمد ملک نے ضلع پولیس ڈوڈہ کی کارکردگی پر خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ضلع پولیس کی جانب سے سال بھر میں انجام دی گئی کاروائیوں کی رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں ، ڈی آئی جی نے تحقیقات کی معیار میں بہتری لانے کیلئے جامع تفصیل پیش کی۔ اجلاس میں توجہ مناسب طریقہ سے تحقیقات کرنے کی جانب مبذول کی گئی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی نے تحقیقات کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی اور افسروں کو تحقیقات ہر سطح پر مانیٹرنگ کی ہدایت دی۔ سپروائزری افسروں ، ایس ایچ اوز اور انچارج پی پیوزکو این ڈی پی ایس، یو ایل اے اور دیگر اہم نوعیت کے معاملوں میںبغیر کسی نقص کے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں عدالتوں میں کارروائی کے رمل پر بھی مباحثہ کیا گیا اور اس عمل میں بہتری لانے کے لئے تفصیلی ہدایات و رہنما خطوط جاری کئے گئے۔