ڈوڈہ //ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ڈوڈہ کشتواڑ رامبن رینج، ڈاکٹر سنیل گپتا(آئی پی ایس) نے بدھ کے روز ڈوڈہ کا دورہ کرکے پولیس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ضلعی پولیس لائنز میں ایس ایس پی عبدالقیوم نے ان کا استقبال کیا جہاں انہیں رسمی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔انہوں نے پولیس پبلک اسکول، پولیس اسٹیشن ، وومن پولیس اسٹیشن ڈوڈہ، ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس، اسپورٹس اینڈ جم کمپلیکس، میس بلاک، پی سی آر (سی سی ٹی وی کا کام) سمیت مختلف یونٹس، ڈی پی او اور ڈی پی ایل ڈوڈہ کے سیکشن کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج نے پی ایس ڈوڈہ میں جوانوں کے میس کا بھی معائنہ کیا تاکہ جوانوں کو پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔بعد ازاں ڈی پی او میں ایس ایس پی ڈوڈہ کے آفس چیمبر میں ایک مختصر میٹنگ ہوئی جس میں ڈی پی او کے تمام گزیٹیڈ افسران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ڈی آئی جی نے شرکا کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے متحرک رہیں۔انہوں نے ہر تھانے میں امن و امان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی اور سپروائزری افسران کو ان کی چوکسی کو چیک کرنے کی ہدایت دی۔ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج نے علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے میں تمام افسران کی تعریف کی اور آنے والے دنوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مشورہ دیا۔
ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج نے ڈوڈہ کا دورہ کیا | پولیس کے کام کاج کامعائنہ، پاک و صاف معاشرے کی تعمیر پر زور
