ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

ترال///ڈی آئی جی جنوبی کشمیررینج اننت ناگ عبدال لجبار (آئی پی ایس) نے جمعہ کوپولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ڈی آئی جی نے اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کے ساتھ سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تاکہ پورے پولیس ضلع میں امن قائم رہے ۔میٹنگ میں ایس ایس پی اونتی پورہ نے میٹنگ تمام معاملات کے حوالے ڈی آئی جی کو مفصل جانکاری دی جس میں جنگجو مخالف کارروائیوں،امن وقانون اور کیسوں کی تحقیقات کے حوالے سے جانکاری پیش کی ۔ عبد الجبارنے افسران کو سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ضلع میں امن و امان کا ماحول قائم رہے۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ کیسوں کو پیشہ ورانہ طریقوں سے تیزی کے ساتھ حل کریں ۔