ڈی آئی جی پولیس نے ریاسی کاجرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا

 ریاسی// ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج محمد سلیمان چودھری نے ریاسی میںجرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی ریاسی ایس شیلندر سنگھ، ایس ڈی پی او اور ضلع ریاسی کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔تھانہ وار جرائم کی تفتیش، تفتیشی کارروائیوں پر پیش رفت، خواتین کے خلاف جرائم، منشیات فروشوں، مویشی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیاگیا۔اس کے علاوہ لاپتہ افراد، مفرور افراد کا سراغ لگانے، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات کو حل کرنے اور عدالتی کارروائی پر عملدرآمد کے حوالے سے تھانوں کی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ریاسی کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے افسر کو مقدمات کے نمٹانے اور اپنے دائرہ اختیار کے جرائم کے مختلف پہلوو¿ں پر پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ایس ڈی پی اوز نے اپنی سب ڈویژنوں کے مختلف اہم مسائل بشمول مختلف محاذوں پر حاصل ہونے والی پیشرفت کی تفاصیل پیش کیں۔ایس ایس پی نے تمام ایجنڈا پوائنٹس پر ضلع ریاسی کا تفصیلی نقطہ نظر پیش کیا جس میںضلع پولیس ریاسی کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اٹھائے گئے اقدامات بھی شامل ہیں۔ چودھری نے تفتیش اور مقدمات کو نمٹانے میں نمایاں شرح حاصل کرنے میں ریاسی پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عدالتی کارروائیاں مکمل کی جائیں۔افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ زیر التواءتفتیشی کارروائیوں، چوری کے مقدمات کی تفتیش اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات کے علاوہ دیگر خصوصی رپورٹ شدہ مقدمات کے نمٹانے میں قابل ذکر پیش رفت حاصل کریں۔افسران سے کہا گیا کہ وہ مویشی سمگلنگ، منشیات اور منشیات کے استعمال اور دیگر جرائم کی لعنت کو روکنے کے لیے جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ اہم تنصیبات اور مذہبی مقامات کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔ایس ایس پی ریاسی نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو زمین پر تمام ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔