ڈیپوٹیشن پر تعینات کشمیر سیمنٹ لمیٹیڈ اور سیکاپ کے افسراں و عملہ کی واپس طلبی

سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن( فروغ تجارت ادارہ) میں8افسراں کو برقرار رکھا ہے، تاہم جموں کشمیر سیمنٹس لمیٹیڈ اور سیکاپ کے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسراں و عملہ کو واپس طلب کیا۔ محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جموں کشمیر ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن میں اسامیوں کی منظوری کے مد نظر8افسراں کو اس ادارے میں برقرار رکھا گیا۔ان افسران میں جموں کشمیر انتظامی سروس کے افسر اور جنرل منیجر مکیش تھاپا،پلانٹ انجینئر جگجیت سنگھ،کمپیٹور انجینئر دائود احمد وانی،جونیئر انجینئر رئوف جان،کرفٹس مین بشیر احمد گنائی،کمپیوٹر اسسٹنٹ سروی ملوترا اور آفس اسسٹنٹ ششی کمار کے علاوہ اٹنڈنٹ امیت گپتا شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق جموں کشمیر ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن میں تعینات ڈیپوٹیشن پر باقی دیگر عملہ جس میں جموں کشمیر سیمنٹس لمیٹیڈ اور سیکاپ کے ملازمین شامل ہیں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اصل محکموں میں رپورٹ کریں۔ جموں کشمیر سمینٹس لمیٹیڈ کے10افسراں کو تاہم محکمہ صنعت و حرفت کے انتظامی محکمہ میں مزید تقرری کیلئے انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان ملازمین میں جنرل منیجر منیر احمد بٹ، ڈپٹی منیجر شفیق احمد چاٹ، ڈپٹی منیجر مشتاق احمد بٹ، پلانٹ انجینئر محمد امین ڈار، ڈپٹی چیف کمسٹ محمد شفیع بٹ، آفس اسسٹنٹ امتیاز حسین بٹ و بھاگیہ رتھ سامبیال اور اتم چند،ڈرائیور جوگندر سنگھ سلاتھیہ اور چپراسی غلام محمد بابا شامل ہیں۔