ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والے ملازمین کو انتباہ

عشرت حسین بٹ
 منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اساتذہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جو اساتذہ روازنہ سکولوں میں ڈیوٹی کے لئے نہیں جاتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔منڈی میں محکمہ صحت کے ایک پروگرام کے دوران ڈی سی نے کہا کہ سر کاری ملازموں کو اگر ملازمت کرنی ہے تو وہ بہتر ڈھنگ سے کریں اگر نہیں کرنی ہے تو وہ چھوڑ دیں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں لاینوں میں لگے ہیں ہم ان کو نوکریاں دیں گے۔ انہوں نے زیڈ ای اوز اور چیف ایجوکیشن آفسر پونچھ کو کہا کہ جو ملازمین سکولوں میں نہیں جاتے ہیں ان کے خلاف وہ انہیں تحریری طور پر لکھیں وہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیچر کو کسی بھی دفتر میں اٹیچ رہنے کی اجازت نہیں دی جائیے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ زیڈ ای اوز اور چیف ایجوکیشن آفسر پونچھ کو یہ ہدایات دیتے ہیں کہ وہ چار دن کے اند اند اپنا سسٹم ٹھیک کریں ۔ضلع کمشنر کا کہنا تھا کہ انہیں ضلع کے دور دراز علاقہ کے لوگوں سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان کے علاقہ جات کے سکولوں میں اساتذہ حاضر نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ سرکاری نوکری کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں سکولی اوقات میں مشغول رہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ خود ہی پیشہ سے سبکدوش ہو کر اپنے کام کریں ۔