ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر

 سرینگر// شوپیان میں تحصیل سپلائی آفس کو مقفل پاکر یہاں تعینات سبھی ملازمین کو معطل کیا گیا جبکہ بڈگام میں 11اساتذہ کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پرمعطل کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان محمد اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے کل کئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے محکمہ امور صارفین کے تحصیل سپلائی آفس کو مقفل پایا اور یہاں کوئی بھی ملازم ڈیوٹی پر نہیں آیا تھا ۔جس کے بعد حکام نے یہاں تعینات سبھی ملازمین کو معطل کیا ۔ادھر ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایت پر جوائٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میںایک ٹیم نے ضلع بڈگام کے کئی سکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور مڈل سکول واگورہ، ہائی سکول چھترگام، مڈل سکول ایس کے باغ، بائز مڈل سکول کرال پورہ، ہائر سیکنڈری سکول خندہ اور ہائر سیکنڈری سکول بی کے پورہ کے علاوہ ہائی سکول ہمہامہ کا معائنہ میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ہائی سکول ہمہامہ میں گیارہ اساتذہ کو سکول تاخیر سے پہنچنے اور ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے کا مرتکب پایااور اس سلسلے میں ناظم تعلیم کشمیر کو رپورٹ پیش کیا جس کے تناظر میں ناظم تعلیم کشمیر نے اِن اساتذہ کی فوری معطلی کے احکامات صادر کئے۔