ڈیلی گیٹ اجلاس پر قدغن،حریت دفتر سیل، میروعظ نظربند

سرینگر/بلال فرقانی/ پولیس نے حریت(ع) کے یک روزہ مندوبین اجلاس پر قدغن لگاتے ہوئے حریت ہیڈ کوارٹر راجباغ میں مزاحمتی لیڈروں و کارکنوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جبکہ میرواعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند کیا۔ میرواعظ عمر فاروق کے سربراہی والی حریت کانفرنس نے سنیچر کو مندوب کا اجلاس طلب کیا تھا،تاہم پولیس نے حریت کے صدر دفتر کو سیل کرتے ہوئے کسی بھی مزاحمتی لیڈر یا کارکن کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ شام سے ہی اپنی نگین رہائش گاہ میں خانہ نظر بند رکھا گیا تھا۔سنیچر کو بلال غنی لون، پروفیسر عبدالغنی بٹ اور مختار احمد وازہ دیگرکارکنوں نے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو انہیں اجازت نہیں دی گئی۔