ڈیلٹا ویرینٹ دنیا کے 132 ممالک میں پھیل چکا : عالمی ادارہ صحت

 جنیوا// کورونا وائرس کے ڈیلٹاویرینٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہلاکت خیز وائرس مراکش سے پوری دنیا میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیئے ہیں کیونکہ ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔