ڈوڈہ//ڈیلٹا فورس آرمی کی کونٹر انسر جنسی ونگ نے آرمی ہیڈ کوارٹر بٹوت میں اپنا پچیسواں یوم تا سیس منایا۔یہ دن ان فوجی جوانوں کی یاد میں منایا جا رہا ہے جنہوں نے سال1994سے اپنے ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔اب یہ دن یعنی 6اگست سلور جوبلی یعنی 25سال مکمل ہونے پر اس کی تقریب انجام دی گئی۔آرمی دفاع ذرائع کے مطابق آج تک فورسز کو 1380گیلنٹری ایوارڈ اور ایک اشوک چکر سے نوازہ گیا ہے۔اسی طرح 5کرتی چکر ،46شوریہ چکربھی دئے گئے۔فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے GOCجنرل آفیسر کمانڈنگ ڈیلٹا فورس میجر جنرل راجیو نندہ نے ان تمام آفیسروں اور جوانوں کو مبارک باد دی جنہوں نے ڈیلٹا فورس کی خاطر اپنا نمایاں کردار ادا کیا،اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس تعلق سے اس سے بہتر کار کردگی پیش کریں گے کہ خطہ چناب میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ امن کا ماحول پیدا ہو اور عوام کو راحت اور سدبھاونہ کے تحت کئے جا رہے کام اور سکیمیں یہاں کے لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں ۔