ڈیف جوڈو چیمپئنز کے وفد کی مشیر فاروق خان سے ملاقات

جموں //بہرے جوڈو چیمپئینز کے ایک وفد نے ایس سورج بھان سنگھ سینئر جوڈو کوچ جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کی قیادت میں ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ روشن بھان پرنسپل جے اینڈ کے سماج کلیان مرکز اسکول معذور شہیدی چوک جموں اور بہرے اور گونگے جوڈوکا کے والدین کے ساتھ لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی ۔ وفد نے مشیر کو ہمارے دو ( بہرے اور گونگے ) جوڈوکاس رخشندہ مہک اور وشال کھجوریہ کے انتخاب کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا تا کہ آئیندہ ورلڈ ڈیف جوڈو چیمپین شپ 27 اکتوبر 2021 سے 30 اکتوبر 2021 تک ہو گی ۔ سینئر جوڈو کوچ سورج بھان سنگھ جے کے یو ٹی سے تعلق رکھنے والے ہمارے دو بہرے اور گونگے جوڈو کیس سمیت 6 ممبروں 3 مردوں اور 3 خواتین کی قومی جوڈو ٹیم کی مدد کریں گے ۔ ٹیم عالمی چیمپین شپ کیلئے  26 اکتوبر 2021 کو فرانس کیلئے روانہ ہو گی اور اس سے قبل ایک خصوصی تربیتی کیمپ دہلی میں منعقد ہو گا ۔ مشیر فاروق خان جوڈوکاس سے مل کر بہت خوش ہوئے اور ترجمان کی مدد سے دونوں جوڈو کاس سے رابطہ کیا ۔ مشیر نے جوڈو یونیفارم ، ٹریک سوٹ ، رسمی اور کھیلوں کے جوتے اور دیگر تمام متعلقہ مطلوبہ مواد کی فراہمی میں مکمل تعاون اور لاجسٹک مدد کی یقین دہانی کرائی ۔