ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر 2روزہ پروگرام منعقد

 بھدرواہ / /ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آفات سماوی کے لئے تیاریوں میں اضافہ کرنے اور اس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک ماک ڈرل اور ایک تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ماک ڈرل میں مختلف انجمنوں ،پولیس و دیگر فریقین نے شرکت کی۔ماک ڈرل اور بیداری پروگرام میں پولیس، طلاب ،نمبرداروں اور چوکیداروں نے شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصدفریقین کو کسی بھی آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا تھا۔ماک ڈرل کے پروگرام کی قیادت تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد نے کی جبکہ اس موقعہ پر اے ڈی سی بھدرواہ امام دین مہمان خصوصی اور ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔ اپنے خطا ب میں اے ڈی سی امام دین نے این ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو اکٹھا ہو کر آفات سماوی سے نمٹنے کی تیاریاں کرنے کو کہا۔انہوں نے تمام فریقین خصوصاً لمبرداروں اور چوکیداروں کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے انہیں آفات سماوی کے دوران مددپہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دیہی سطح پر رضاکاروں کو تربیت فراہم کرکے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے ۔ تحصیلدار بھدروام مسعود احمد نے کہا کہ پروگرام کا اہتمام این ڈی ایم اے کی ہدایت پر کیا گیا تھا ،جس کا مقصد مقامی لوگوں کو کسی بھی آفات سماوی کے دوران بازیابی کے اقدام کی تربیت فراہم کرنا تھا، تاکہ ڈیزاسٹر کے دوران کم سے کم جانی و مالی نقصان ہو۔عارف رانا نے کہا کہ وادی چناب زلزلوں کے زون 5 میں آتا ہے،جسکی وجہ سے ایسے بیداری پروگراموں کی اہمیت کافی زیادہ ہے۔اس موقعہ پر طلاب اور گائوں کے نمائندوں کو آفات سماوی کے دوران کئے جانے والے اقدام کی جانکاری دی گئی۔اختر پبلک سکول کے طلاب نے اس سلسلہ میں ایک نُکڑ بھی پیش کیا ۔ اس موقعہ پر مقررین میں اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، بی ایم او ڈاکٹر یدھ ویر سنگھ ،انچارج فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ذاکر حُسین بھی شامل تھے۔