ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پونچھ میں ورکشاپ کا اہتمام کیا

پونچھ// ڈاک بنگلو پونچھ میں محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے زیر اہتمام آسمانی آفات کو کم کرنے کی حکمت عملی پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف محکمہ جات کے افسران اور غیر سرکاری تنظیمون کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندرجیت ا اور ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے ورکشاپ کی صدارت کی ۔ اضافی ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ ڈاکٹر بشارت حسین مہمانِ خصوصی، جب کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے ریسورس پرسن ڈاکٹر سنجیو رائے نے تکنیکی سہولیات فراہم کی۔ ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈیو لپمنٹ فاؤنڈیشن نے ضلع انتظامیہ پونچھ ، سی اے ایف انڈیا کے تعاون سے کیااجیو کھجوریاصدر نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن / سی ای او ر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور قدرتی اور انسانیت ساختہ آفات سے متعلق تفصیلی احوال پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کو ماضی میں ایک طرف زلزلے اور طوفانی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ساتھ ہی سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری اور بارودی سرنگ دھماکوں کا بھی وہ شکار ر ہے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں این ڈی ایف کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے اپنے خطاب میں شرکاء سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا تعاون کرکے سیلاب کی لپیٹ میں آنے والے دریا ئوں کی اراضی تجاوز نہیں کرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 19 جولائی سے 21 جولائی تک طوفانی سیلاب کی پیشگوئی ہے اور لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ندیوں اور نالوں سے دور رہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ نے اپنے صدارتی خطاب میں بتایا کہ ضلع انتظامیہ ڈسٹرکٹ لیول ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو اپ ڈیٹ کررہی ہے اور افسران اور شرکاء سے ہدایت کی کہ وہ ڈائرکٹری کو اپ ڈیٹ کریں اور مقامی رکاوٹوں پر محکمہ لائن کو رائے دیں تاکہ لوگوں کو تباہی کی صورت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی قدرتی اور انسانیت تباہی سے نمٹنے کے لئے تیار کردہ منصوبے اور حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس طرح کی ورکشاپ کے انعقاد کے لئے نیشنل ڈیو لپمنٹ فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور انہیں ضلع میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔