ڈیرہ سنت پورہ ننگالی صاحب میں افطار پارٹی کا اہتمام

حسین محتشم
پونچھ//سکھ برادری نے بدھ کو سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب پونچھ میں بیساکھی تہوار کے موقع پر افطاری پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شام کو اپنا روزہ افطار کیا۔ یہ پروگرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پونچھ میں دہائیوں سے چلے آرہے روایتی بھائی کو قائم رکھنے کے لئے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈیرہ سنت پورہ ننگالی صاحب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اہن رکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندو مسلم سکھ اتحاد کی ایک مثال ہے جو کہ پونچھ کی روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں مختلف علاقوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلم بھائیوں نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں موجود مسلمانوں نے کہا کہ انہیں ان کے سکھ بھائی نے افطار کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مسلم سکھ اتحاد کی مثال پونچھ سکھوں خصوصاً ڈیرہ سنت پورہ ننگلی صاحب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے قائم کی ہے جسے پونچھ میں ہر کسی نے سراہا ہے۔