دبئی//اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پشاور زلمی اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے تین کامیابی ہوئی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کے 6 پوائنٹس ہیں اور یہ ٹیبل پر صرف لاہور قلندرز سے ہی آگے ہے۔سیمی نے کہا کہ جب تک کپتان ہوں اس بات پر یقین رکھوں گا کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز اور درمیان میں ٹیم میں انجریز ہوئیں لیکن اسے شکست کا بہانہ نہیں بنانا چاہتے۔زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پلے آفس کھیلنے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم پلانز پر گراؤنڈ میں عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔