ڈیجیٹل بھارت پروگرام

 سرینگر//ڈیجیٹل بھارت پروگرام کے تحت اراضی کو ڈیجیٹل طریقے پرریکارڈرکھنے کے سلسلے میں ریونیو ٹریننگ انسٹی چیوٹ بمنہ میں فائنانشل کمشنرریونیو کی ہدایت پر پٹواریوں اور گرد واروں کیلئے ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔اس ورکشاپ میں اب تک سرینگر اور بڈگام اضلاع سے تعلق رکھنے والے محکمہ مال کے 230 اہلکاروں نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ورکشاپ کے دوران انہیں جمعبندی کی جدید کاری اور تیاری کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی تاکہ کسی بھی غلطی کے مرتکب نہ ہوں ۔