جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر قصہ کے نزدیک قائم کردہ ڈہچل ۔گوہلد واٹر سپلائی سکیم کی مشینری غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے عام انسانی زندگی کو شدید خطرہ لائق ہے تاہم شکایت کئے جانے کے بعد بھی متعلقہ محکمہ نصب کردہ مشینری کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لفٹ واٹر سپلائی سکیم کیلئے نصب کردہ موٹر کے ارد گرد ہمیشہ پانی جمع رہتا ہے لیکن محکمہ نے اس کو زمینی پر پوری طرح سے غیر محفوظ طریقہ کار سے نصب کیاگیا ہے جوکہ ملازمین کیساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے لیکن محکمہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اس جانب دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔اسی طرح واٹر سپلائی سکیم کیلئے نصب کردہ ٹرانسفارمر بھی غیر محفوظ بن چکا ہے ۔انہوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفارمر کی کیبل اس وقت انتہائی خطرے ناک ہو چکی ہے لیکن محکمہ سے رجوع و اپیلیں کی گئی لیکن ابھی تک عملی بنیادوں پر کوئی کام نہیں کیا جارہاہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مشینری کو محفوظ بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔