گول// یہاں گول سب ڈویژن سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دورعلاقہ ڈھیڈہ جنوری میں ایک رہائشی مکان کو اچانک آگ لگی جس وجہ سے تقریباً دس کمروں پر مشتمل دو منزلہ عمارت مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمال الدین مغل ولد مرحوم محمد رمضان مغل وارد نمبر3ڈھیڈہ جنوری چارلی کا رہائشی مکان دس کمروں پر مشتمل تھا اور اچانک آگ لگنے کی وجہ سے مکان مکمل طو رپر خاکستر ہو گیا اور اس میں تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ اگر چہ یہاں پر مقامی لوگ آئے لیکن یہاں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام بھی بے بس ہو کر رہ گئی ۔ اس دوران مالک مکان آگ کو بجھاتے ہوئے شدید زخمی ہوا جسے چارپائی کے ذریعے سے لوگوں نے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد اس شہری کو امداد دینے کی اپیل کی ۔
ڈھیڈہ گول میں رہائشی مکا ن خاکستر
