ڈھکی بھیرہ ۔مینڈھر بائی پاس سڑک

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے زیر تعمیر ڈھکی بھیرہ تا مینڈھر بائی پاس سڑک کی تعمیر کا عمل جاری ہے تاہم مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر کے دوران انتہائی غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کی آپسی ملی بھگت کی وجہ سے غیر معیاری کام کیا جارہا ہے جبکہ معززین نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگر مذکورہ نوعیت کا کام مسلسل جار رہتا ہے تو برساتی موسم میں سڑک کے حفاظتی باندھ و دیگر دیواریں منہدم ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ اپیلیں بھی کی گئی لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایاجارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بائی پاس سڑک کے معیارکا معائینہ کروا کر غیر معیاری کام میں ملوث آفیسران ،ملازمین و ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔